نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ سروسز پروفیسر شبیر شاہ ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

گجرات(انویسٹی گیشن ٹیم) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ سروسز پروفیسر شبیر شاہ ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔
  گجرات میں ٹارگٹ کلنگ گجرات یونیورسٹی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پروفیسر شبیر شاہ روز کی طرح یونیورسٹی جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے گجرات میں ٹارگٹ کلنگ کی واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد اپنی قیمتیں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

0 comments

Write Down Your Responses