پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے ایک رات میں متعدد گھروں کو لوٹ لیا


چنیوٹ (چیف انویسٹی گیشن) پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے ایک رات میں متعدد گھروں کو لوٹ لیا مزاحمت پر بزرگ ، خواتین اور بچوں پر تشدد کرتے رہے اہل خانہ کو باندھ کر گھروں کا صفایا کرگئے تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ اڈاہ پٹھان کوٹ کے رہائشی ریاض کے گھر گذشتہ رات نو پولیس وردیوں میں ملبوس افراد نے دروازہ کھٹکھٹایا اور دروازہ کھلتے ہی اسلحہ سمیت اندر داخل ہوئے گھر میں موجود سرداراں دختر نور محمد ، رضیہ زوجہ اللہ رکھا ، بچوں اور دیگرز کو تشدد کا نشانہ بناناشروع کردیا اور گھر بعدازاں انہیں باندھ کر گھر میں موجود قیمتی سامان نقدی ، طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے موضع درہٹہ کی کالونی کلیار میں نواز ماچھی کے گھر بارہ پولیس وردیوں میں ملبوس افراد داخل ہوئے گھر میں موجود کنیز بی بی زوجہ محمد نواز،نوسالہ ناہید، اور سات سالہ عمران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں باندھ کر ایک کمرے میں بند کردیا جبکہ گھر میں موجود قیمتی سامان ، نقدی اور طلائی زیورات لے اُڑے ، اسی علاقہ میں موجود اصغر علی کے گھر میں داخل ہوکر وہاں موجود فوزیہ زوجہ حافظ محمد فاروق، اور ستر سالہ بزرگ باقر علی کو بیداری سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں باندھا اور گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے معلوم ہوا ہے کہ تمام زخمیوں پر بندوقوں کے بٹوں ، تھپڑوں اور ٹانگوں سے تشدد کیا گیا ہے پولیس چوکی جامعہ آباد نے تمام واقعات کے بارے معلومات اکٹھی کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses