یوم شہدائے صحافت فیصل آبادپریس کلب میں منایا گیا ، موم بتیاں روشن کر کے خراج تحسین پیش کیا گیا

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)عالمی یوم شہدائے صحافت فیصل آبادپریس کلب( رجسٹرڈ) میں منایا گیا تقریب میں شہدائے صحافت کی تصاویر سے مزین قد آور پورٹریٹ فیصل آباد پریس کلب کے مین گیٹ کی دیوار پر خوبصورتی سے سجایا گیا ،موم بتیاں روشن کی گئیں اور سرخ گلاب کی پتیاں بچھا کر شہدائے صحافت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں فیصل آباد پریس کلب کے صدر نصیر احمد چیمہ، سیکرٹری جی اے تنویر، ایگزیکٹو ممبرز، غلام سرور،سید ثقلین حید رشاہ، خاور بھٹی، کونسل و ایسوسی ایٹ ممبران کارکن صحافیوں کی بڑی تعداد شعراء کرام اور شہرویوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں پاکستان کی سرزمین پر قلم اور کیمرے کے فرائض کی ادائیگی کے دوران پاکستان اور دنیا بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کی شہادت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ آزادی صحافت کے حق میں نعرے لگائے گئے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ۔ فیصل آباد پریس کلب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کی سرزمین پر بسنے والے لوگ دہشت گردوں اوردہشت گردانہ سرگرمیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جبکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اپنے فرائض کی ادائیگیوں کی دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔

0 comments

Write Down Your Responses