مدینہ کالونی کے رہائشی واٹر سپلائی کے ذریعے سیوریج کا مکس شدہ گندا اور بدبو دار پانی پینے پر مجبور

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم) مدینہ کالونی کے رہائشی واٹر سپلائی کے ذریعے سیوریج کا مکس شدہ گندا اور بدبو دار پانی پینے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی میں کئی روز سے سیوریج کا گندا اور بدبو دار پانی واٹر سپلائی کے پائپوں میں مکس ہو کر لوگوں کو پینے اور روز مرہ کے کام کے لیے میسر آرہاہے۔جس سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔علاقہ مکینوں حاجی محمد اکرام کھوکھر،چوہدری کاشف قیوم ، ملک افضل پیاء ، رانا کاشف ،امین ٹھاکر، شاہد کھوکھر،محمد زاہد ودیگر کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کے عملہ نے گیس کنکشن لگانے کے لیے جگہ جگہ گھڑے کھودے جس وجہ سے واٹر سپلائی کے پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کیوجہ سے سیوریج کا گندا پانی واٹر سپلائی پائپوں میں شامل ہو رہاہے جو لوگوں کی صحت کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی روز سے گندا اور بدبو دار پانی آرہاہے جس سے پیٹ کی بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ۔ایم۔او ہارون آباد کو اس سلسلہ میں درخواست بھی گذاری ہے اور پانی کا نمونہ بھی دیا ہے لیکن ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر آصف محمود سے مطالبہ کیا ہے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ مذکورہ علاقہ کے مکینوں کو صاف پانی میسر آسکے۔

0 comments

Write Down Your Responses