سانحہ راولپنڈی ، اس غیر انسانی اور ظالمانہ فعل کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، صاحبزادہ محمد فیض رسول رضوی

فیصل آباد( سلیم شاہ، چیف انوسٹی گیشن سیل) صدر انجمن فدایان رسول ومتولی آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ محمد فیض رسول رضوی نے یومِ عاشور کے موقع پر راولپنڈی میں ہونے والے سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر انسانی اور ظالمانہ فعل کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، ملک اور عوام کو نقصان پہنچانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوں کہا کہ اس تصادم کی مذمت کیلئے الفاظ کافی نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بے قصور لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ ہے، انہوں نے کہا کہ زخمی ہونیوالے کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو مذہب کے نام پر اپنا مذموم ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں اور ملک اور معاشرے کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام صبر ، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ اس قسم کے واقعات سے ملکی یک جہتی پر اثر پڑتا ہے اور اس لئے ضروری ہے کہ محرم الحرام میں اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے ۔

0 comments

Write Down Your Responses