قومی وطن پارٹی کے وزیروں کرپشن کے الزامات میں برطرف کی کاروائی اہم ضرور ہے

بہاول پور ( ڈپٹی انویسٹی گیشن انچارج سیل ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر خیبرپختونخواہ کے قومی وطن پارٹی کے وزیروں کرپشن کے الزامات میں برطرف کی کاروائی اہم ضرور ہے لیکن یہ ناکافی ہے وزیراعلی پختوانخواہ کوچاہیے کہ ان معزول کیے گئے وزیروں کیخلاف نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورومیں کاروائی کرائیں ان خیالات کااظہار بہاولپور تھنکرز فور م کے چیئرمین موسیٰ سعید نے اخباری نمائندوں سے دوران گفتگو کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان کیلئے مناسب ہوگاکہ وہ پہلے خیبرپختوانخواہ میں کرپشن کوکنٹرول کرنے کیلئے وہ ضروری اقدامات پرمبنی نظام قائم کرلیں جو سرمایہ داری نظام میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ سرمایہ داری نظام کرپشن کی بنیاد پرقائم ہوتاہے اوراسے انسانی جسم میں شوگرکی طرح حیثیت حاصل ہوتی ہے جوحددرجہ کم ہوجائے تویہ نظام کبھی انسان کی طرح مرنے لگتاہے اور کرپشن حددرجہ بڑھ جائے توحکومتی اداروں کی رٹ ختم ہوکررہ جاتی ہے جس سے خود اس نظام کی بقاء کوخطرہ لاحق ہوجاتاہے اس لئے سرمایہ داری نظام میں کرپشن بنیادی اقدامات کے ذریعے کرپشن کو160 ڈگری تک کنٹرول کیاجاسکتاہے موسیٰ سعید نے کہاکہ خبیرپختوانخواہ میں سرکاری اداروں کی دستاویزات تک رسائی کے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کی منظوری کے بعد فوری طورپراس کے آسان لیکن مضبوط رولز بنائے جائیں اورعوام کوکرپٹ مافیاکیخلاف متحرک کرنے کیلئے کرپشن کی نشاندہی کرنیوالوں کیلئے کم ازکم کرپشن کا10 فیصد معاوضہ رکھاجائے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جس پرعمل کرنے سے کرپشن کیخلاف منظم کمرشل قوت پیدا کی جاسکے گی ادارتی انداز میں موجود منظم کرپٹ مافیا کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے انٹی کرپشن ایکٹویسٹوں Anti-Corruption Activists کومنظم کرنے کاراستہ اختیار کرناچاہیے انہوں نے تاریخ کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ خان عبدالقیوم خان مرحوم جب وزیراعلی سرحد ہوتے تھے انہوں نے کرپٹ مافیا کیخلاف سخت کاروائی سے گریز کرتے ہوئے یہ کہاتھاکہ اگرمیں نے ان کیخلاف سخت کاروائی کی یہ مجھے قتل کرادیں گے انہوں نے کہاکہ کرپشن کیخلاف میکانکی بنیاد پر عوام کے اداروں کومنظم کرنے اور عدالتی نظام سمیت دیگر ریاستی اداروں کوجوکہ حددرجہ کرپشن میں اضافہ کی وجہ سے کرپشن محافظ ناکارہ ہوچکے ہیں کوبہتر بنانے کیلئے ہمہ پہلو اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن کنٹرول کرنے کیلئے سول سوسائٹی سے امداد حاصل نہ کی گئی تو عمران خان کواندوہناک ناکامی کاسامناکرناپڑیگا۔

0 comments

Write Down Your Responses