راولپنڈ ی، کوہاٹ ، ملتان میں گھیراؤ ،جلاؤ ، فائرنگ ور قتل و غارتگری کی شدید مذمت کرتے ہیں،انجمن تاجران

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، صوبائی صدر الحاج نواز وہرہ ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ ، قائد حاجی شیخ محمد بشیر سینئر وائس چیئر مین مرزا صدیق بیگ اورسرپرست اعلی چوہدری غلام سرور اورسینئر رہنماؤں رانا سکندر اعظم، مرزااشرف مغل ، رانااکرام اللہ ،حاجی اسلم بھلی ، شیخ فاضل، حاجی محمد عابد، حاجی شمشاد ، حاجی سلیمان ،شیخ سعید ، اصغر،میاں آصف اسلم ، رانا ایوب منج ،حاجی نصیر یوسف وہرہ ، چوہدری طلعت محمود،فاروق اللہ والا،چو ہدری اشرف (کولڈ سٹوریج والے)چوہدری خادم حسین مان ،میاں رشیدنے راولپنڈ ی، کوہاٹ ، ملتان میں گھیراؤ ،جلاؤ ، فائرنگ ور قتل و غارتگری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع کے بعد میڈیا نے انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جس پر قوم انکی نہ صرف مشکور ہے بلکہ ذمہ دارانہ صحافت کے باعث قوم کے ڈلوں میں میڈیا کی عزت میں اضافہ ہوا اور قوم کو امید ہے کہ میڈیا آئندہ بھی اعلی صحافتی اقدار اور میعار کو برقرار رکھے گا انہوں نے کہا کہ شر پسندوں اس مذموم کارروائی سے دنیامیں پاکستان کی بد نامی کا پیغام گیا ہے بلا وجہ کے مسائل میں جکڑے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ملک کی کرپٹ نوکر شاہی حکومت سے مخلص نہیں یہ لوگ عوام دشمن پالیسیاں بناکرعوام اور حکومت کو آپس میں لڑا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ھکومت بیو رو کریسی میں موجود سابقہ حکمرانوں کے لگائے ہوئے کرپٹ و نااہل بیورو کریٹ سے جان نہیں چھڑاتی ملک مسائل میں گھرا رہے گا انہوں نے حکومت کو یقین دلایا ہے کہ ملکی سلامتی ، معاشی استحکام اپنے مسائل کے حل اور روشن مستقبل کیلئے کسی قربانی کی پرواہ کئے بغیر ملک میں معاشی انقلاب لانے کیلئے تاجر برادری مسلم لیگ ن کی حکومت سے بھرپور تعاون کریگی لیکن اسکے لئے حکومت کو بھی تعاون کرنا اور تاجروں کوہر ممکن ریلیف دینا ہوگا اسی طریقہ سے مسلم لیگ اسکی حکو مت اور ملک کی معیشت مضبوط ہوگی کاروبار میں بہتری آئیگی اورروزگار کے وہ دروازے پھر سے کھلیں گے جو سابق حکومت نے بند کر دیئے تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ10 سالوں ہونے والی انتہا درجہ کی کرپشن اوربد امنی کیوجہ سے پاکستان معاشی طور پر بہت کمزور اور بڑھتی ہوئی مہنگائی و بیروز گاری نے قوم کو مایو س کر دیا ہے ملکی معیشت کو مضبوط اورقوم کے مستقبل کو روشن نبانے کیلئے صنعتی اداروں کو انکی ضرورت کے مظابق بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تو ملک انشائاللہ بہت جلد پھر سے ترقی اور خوشحال کی راہ پر چل پڑے گادریں اثناء شہر کے بازاروں اور مختلف کارو باری مار کیٹوں کے عہدیدار و طیب ،ڈاکٹر محسن اقبال ، چوہدری محمد اعجاز، حاجی رمضان شیدا،ظہیر رامے، شوکت اللہ ، زاہد السلام، چوہدری محمود احمد،راؤ ہاشم علی،میاں اشرف مٹھو، ، اسامہ سعید اعوا ن ،مرزا طالب حسین بیگ،حاجی ندیم وہرہ ،چوہدری محمد اشرف، اعجاز بٹ،ایاز ترین خان، مرزا افضل مغل نے تاجر رہنماؤں نے حکومت کو خبردار کیا کہ مختلف پابندیوں کے ذریعے چھوٹے تاجروں کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالنے کی کسی کوشش کوہر گز کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اسکا فوری نوٹس لیں اور بدامنی ، مہنگائی و بیروز گاری میں گھری بد حال قوم کوریلیف دینے کا وعدہ پورا کر یں اور عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے پہلے سے نافذ ٹیکسز کی صحیح وصولی کو یقینی بنایا جائے تا جر رہنماؤں نے کہا کہ ٖFBR کے غیر ضروری اور سخت رویہ کیوجہ سے تاجروں کیلئے کاروبار کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے گزشتہ5 سالوں کے دوران تاجر طبقہ بری طرح پس چکا ہے اب اسے ریلیف دینا اوربجلی و پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں کیا جانے والااضافہ فوری واپس لیا جائے 

0 comments

Write Down Your Responses