سانگھڑ میں ایک روزہ میڈیکل کا افتتاح

سانگھڑ(انویسٹی گیشن ٹیم) ایم پی ایز نند کمار گوکلانی اور سعید خان نظامانی نے اچھڑو تھر کی عوام کے لئے چوٹیاریوں میں ایک روزہ میڈیکل کا افتتاح کیا ہیلپ پوز آرگنائز کی جانب سے اچھڑو تھر کی عوام کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ایم پی ایز نند کمار گوکلانی اور سعید خان نظامانی نے کیا اس موقع پر ہیلپ پوز آرگنائزیشن کی جانب سے خواتیں بچوں دل جلدی اور دیگر ماہر ڈاکٹروں کا انتظام کے ساتھ بڑی تعداد میں میڈیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر ایم پی اے سعید خان نظامانی کا کہنا تھا کہ اچھرو تھر کی عوام جو تمام بنیادی سہولتوں سے مھروم ہے میڈیکل کیمپ ایک اچھی کوشش ہے انھوں نے کراچی کے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ شہری علاقون میں میدیکل کیمپ لگانے کی بجائے دیہی علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائیں تاکہ یہاں کی عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے ان کا کہنا تھا کہ یہاں کی خواتین اور بچوں کی جانب سے انجکشن نہ لگوانے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں کی عوام کو کھبی حفاطتی ٹیکے نہیں لگے نند کمار گوکلانی کا کہنا تھا کہ ہیلپ پوز آرگنائزیشن کی کوشش کی اچھڑو تھر کی عوام کو بھی میڈیکل کی سہولت مل رہی ہیں انھوں نے ہیلپ پوز اارگنائزیشن کے تحت اچھرو تھر مین فری آنگھوں کے کیمپ لگانے کا بھی اعلان کیا نند کمار کوگلانی کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت نے ایک عرصہ تک کھپرو میں ترقیاتی کاموں کے لئے فندز ریلز نہیں کئے مگر اب شازیہ مری کو مضبوط کرنے کے لئے دن رات ترقیاتی کام کروایا جارہا ہے تعلقہ جام نواز علی اور تعلقہ کھپرو کے فندز شازیہ مری کے کہنے پر خرچ ہورہے ہین تعلقہ جام نواز علی اور کھپرو کے ٹی ایم اوز شازیہ مری کے ذاتی نوکر کا کردار ادا کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اچھڑو تھر کی عوام کو بھی بنیادی سہولت فراہم کرنا حکومت وقت کا کام ہے انھوں نے اعلان کیا کہ ہیلپ پوز کے رزیر اہتمام اچھرو تھر میں مفت آنگھوں کا کیمپ لگایا جائے گا جس میں کراچی کے ماہر ڈاکٹرون کو مدعو کیا جائے گا اس موقع پر نند کمار گلانی نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا اور آرگنائیزیشن کے ساتھ کام کرنے والے ورکروں میں اسناد بھی تقسیم کی 

0 comments

Write Down Your Responses