کہ بجلی ،گیس اور پانی چوروں نے حکومت سمیت عوام کو بھی پریشانی کے عالم دھکیلا ہوا ہے: انجمن فلاح مظلومان پاکستان

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) انجمن فلاح مظلومان پاکستان کے جنرل سیکرٹری راجہ کریم نواز (ریٹائرڈ میجر ) نے کہا ہے کہ بجلی ،گیس اور پانی چوروں نے حکومت سمیت عوام کو بھی پریشانی کے عالم دھکیلا ہوا ہے اور حکومت نے بجلی و گیس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر مہم شروع کر رکھی ہوئی ہے جس پر آئے روز بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے لاکھوں روپے جرمانہ و قید کی سزا دی جا رہی ہے لیکن با اثر پانی چوروں کے خلاف تنظیم آب نوشاں اور محکمہ آبپاشی عملی طور کاروائی کرنے گریزاں ہے جس سے کسانوں میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیل کے علاقوں کے چھوٹے کسان و کاشتکار پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔مویشیوں کے لئے چارہ کاشت کرنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے جبکہ علاقے کے بااثر زمیندار نہروں پر پائپ لگا کر سرعام چوری کر رہے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ پانی چوروں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔راجہ کریم نواز نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی پاکستان خواجہ محمد آصف سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی و گیس چوروں کی طرح پانی چوروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرے اور مقامی انتظامیہ کے کرپٹ عملہ کے خلاف کروائی بھی عمل لائی جائے ۔

0 comments

Write Down Your Responses