ڈی سی او بہاول پور عمران سکند ر بلوچ کا حاصل پور میں محرم الحرام کے انتظامات کا معائنہ

حاصل پور (چیف انویسٹی گیشن ٹیم) ڈی سی او بہاول پور عمران سکند ر بلوچ نے محرم الحرام کے انتظامات اور بلدیاتی الیکشن کی لسٹوں کو ترتیب دینے اور اعتراضات کے خاتمہ کے لیے حاصل پور تشریف لائے ۔ تحصیل مونسپل آفس میں عمران سکند ر بلوچ ڈی سی او بہاول پور نے میڈیا کے نمائندوں کو بلدیاتی الیکشن کی انتخابی فہرستوں کے بارے بریفینگ دی ۔اس کے بعدمرکزی امام بارہ حاصل پور کا دورہ کیا جس پر سیکورٹی انتظامات دیکھے ۔حاصل پور میں محرم الحر م میں انتظامات کے بارے میں مجلس وحدت المسلمین کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وسیم انور خاں اسسٹنٹ کمشنزحاصل پور، اسلم بلوچ ٹی ایم، اور محکمہ ریونیو کے ملازمین تھے۔مرکزی امام بارگاہ میں سیکورٹی کے فرائض کے لیے ایڈیشنل ایس ایچ اومیاں اکبر تعینات تھے ۔

0 comments

Write Down Your Responses