صادق پبلک سکول نے انٹر کالجیٹ سکواش چمپیئن شپ جیت لی

بہاول پور ( ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل) صادق پبلک سکول نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور کے تحت منعقدہ انٹر کالجیٹ سکواش چمپیئن شپ جیت لی۔ عبد الولی خاں، جنید اقبال اور حمزہ علی سکول ٹیم کے ارکان تھے۔ مزید براں صادق پبلک سکول میں منعقدہ کراس کنٹری ریس میں محمد طارق حسین اول، عبد الرحمن اچکزئی دوم اور حنیف کاکڑ سوم رہے۔ اقامت گاہوں کے لحاظ سے محمود ہاؤس نے پہلی، عباس ہاؤ س نے دوسری، اقبال ہاؤس نے تیسری اور جناح ہاؤ س نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔پریپ سکول کے مقابلے میں ثنا اللہ خاں اول، محمد عباس خاں دوم اور محمد عمار اشرف سوم رہے۔ اقامت گاہوں کے لحاظ سے عالمگیر ساؤتھ نے پہلی، عالمگیر نارتھ نے دوسری، فرید ہاؤس نے تیسری اور شہباز ہاؤس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ لان ٹینس کے مقابلوں میں عبد الولی نے چمپیئن شپ جیتی جبکہ طالبات میں تحریم حسن اول رہیں۔ پرنسپل پروفیسر عبد اللہ شاہ نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی تمام توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے

0 comments

Write Down Your Responses