تاجر برادری کے مسائل اور مشکلات کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،شیخ محمد بشیر

فیصل آباد (چیف انویسٹی گیشن) انجمن تاجران کینال روڈ فیصل آباد کی تقریب حلف برداری کی تقریب گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جوکہ ایک بہت بڑے سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کرگئی، اس پروقار تقریب کی صدارت انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہدرزاق سکا نے کی، تقریب کے مہمان خصوصی انجمن تاجران پنجاب کے صدر الحاج محمد نواز وہرہ اور مہمانان اعزاز میں انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ چوہدری غلام سرور، قائد حاجی شیخ محمد بشیر، سینروائس چیئرمین مرزا محمد صدیق بیگ، سینئر نائب صدر جاوید ظفر بٹ، وائس چیئرمین حاجی محمداسلم بھلی‘ صاحبزادہ حافظ محمد امجد‘ نصیر یوسف وہرہ شامل تھے، سرپرست چوہدری ناصر رندھاوا اور صدر اسامہ سعید اعوان نے کہا کہ کینال روڈ پر تاجر برادری کے مسائل اور مشکلات کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمارا تن من دھن تاجر برادری کے لئے ہے‘ ہم خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں اور تاجروں کی خدمت کرنا ہمارے لئے عین عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ آج سے پہلے کینال روڈ سے منسلک تاجر کیمونٹی کی نمائندگی کے لئے کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں تھا جس کی مدد سے تاجر برادری کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز کو بلند کیا جاسکے، عرصہ دراز سے کئی محکمے اور انتظامیہ کے افراد اس روڈ میں کاروبار کرنیوالے معزز دکانداروں کے ساتھ لاوارثوں والا سلوک کرتے تھے پھر میں نے چوہدری ناصر رندھاوا ، ملک عامر محمود، خواجہ عمار ،خالد سکااوردیگر دوستوں نے یہ محسوس کیا کہ یہاں ایک انجمن تاجران کا قیام عمل میں لانا ناگزیر ہوچکا ہے لہٰذا حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ فوری طورپر ایک مضبوط پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لایا جائے جس کی بنیاد پر آج اللہ رب العزت کے فضل وکرم سے میں چوہدری ناصر رندھاوا اور ہماری پوری ٹیم اس نیک مقصد میں کامیاب ہوگئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ سب سے پہلے میں ملک اسامہ سعید اعوان ‘چوہدری ناصر رندھاوا ‘ملک عامر محمود ‘رانا رئیس خان ‘خواجہ عماد خالد سکا و دیگر عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں کہ آج انجمن تاجران کینال روڈ کا قیام عمل میں لاکر انہوں نے فیصل آباد کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب منتخب کابینہ کے اراکین کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اب آپ لوگوں کو چاہئے کہ تاجروں نے جو ذمہ داریاں آپ کو دی ہیں ان پر پورا اتریں اور تاجر کاز کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔تقریب کے آخر میں انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ چوہدری غلام سرور نے نو منتخب صدر ملک اسامہ سعید اعوان ‘سرپرست اعلیٰ چوہدری ناصر رندھاوا ‘سینئر نائب صدر ملک عامر محمود‘جنرل سیکرٹری خواجہ عماد خالد سکا ‘نائب صدور میاں محسن ‘اکبرہمایوں ‘جوائنٹ سیکرٹریز میاں خالد‘علی ارشد چیف آرگنائزر ‘رانا رئیس احمدخان ‘چیف کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر نوید اصغر ‘چیف ایگزیکٹو شیخ محمد فاروق‘سیکرٹری اطلاعات محمد احمد ‘ایگزیکٹو ممبرز محمد ادریس اور فیصل محمود سے حلف لیا اور ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی 

0 comments

Write Down Your Responses