پاکستانی قوم کے مسائل کا واحد حل رسم شبیری ؑ ادا کرتے ہوئے میدان عمل میں نکلنے میں ہے، امیر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد

فیصل آباد( سلیم شاہ، چیف انوسٹی گیشن سیل) پاکستانی قوم کے مسائل کا واحد حل رسم شبیری ؑ ادا کرتے ہوئے میدان عمل میں نکلنے میں ہے‘ شہداء کربلا نے صبرواستقلال کی بے مثال تاریخ رقم کی۔ ان خیالات کا اظہار امیر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد سید ہدایت رسول شاہ نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہجویری ٹاؤن میں منعقدہ عظمت حسین ؑ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے شہداء کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ کربلا رہتی دنیا تک ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے۔حضرت امام حسین ؑ نے اسلام کی بقاء کیلئے اپنے پورے خاندان کی قربانی دے دی اور باطق اور فاسق حکمرانوں کے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ نہیں دیا۔ سید ہدایت رسول شاہ نے کہا کہ ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری سیرت شبیری ؑ کا عملی نمونہ ہیں۔انشاء اللہ ڈاکٹر طاہر القادری جلد دو کروڑ نمازیوں کو ایک صف میں کھڑا کرلیں گے اور جلد انقلاب کی نوید دیں گے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں مزدور‘ کسان اور عام آدمی کی حکومت قائم ہو گی اور ظلم‘ دہشت گردی اور کشکول زدہ حکمرانوں کو ملک سے بھگا دیں گے اور یہاں صحیح معنوں میں اسلامی‘ فلاحی مملکت قائم کریں گے کیونکہ حضرت امام حسین ؑ ظلم اورناانصافی کے خاتمے کا نام ہے‘ سید ہدایت رسول شاہ نے کہا کہ جب تک قوم یک جان ہو کر ظالم حکمرانوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار نہیں بن جائیں گے اور آگے بڑھ کر ان کے بڑھتے ہوئے مظالم کو نہیں روکیں گے ملک سے اندھیری ختم نہیں ہوں گے اور اس نظام انتخاب کے تحت چاہے سو انتخاب بھی ہو جائیں ملک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ارض وطن کبھی ترقی نہیں کر سکے گا۔ کانفرنس سے پاکستان عوامی تحریک کے وائس پریس سیکرٹری قاری محمد فاروق‘ ملک سرفراز قادری‘ رانا عابد حسین‘سیکرٹری سوشل میڈیا عوامی تحریک قاری عبدالرشید اعوان‘ قاری شوکت علی‘ حافظ محمد تنویر قادری‘ حافظ ظفراقبال انجم‘ حاجی غلام محمد اور رانا جاوید مصطفوی نے بھی خطاب کیا اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses