شہر کراچی کے عوام طویل عرصے سے متحدہ یزیدیت کا شکار ہیں۔ شمشادخان غوری

کراچی (ایم وی این نیوز) مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشادخان غوری نے کہاکہ مہاجرقومی موومنٹ روزاول سے شہرکراچی کو ملک دشمن جماعت کی سازشوں سے بچانے اور مہاجر حقوق کے حصول کی پرامن جدوجہدکررہی ہے جس کی پاداش میں ابتک سینکڑوں مہاجر کارکنان کو شہید کیاجاچکا ہے اتنی قربانیوں کے باوجود موقف پر ڈٹے رہنے والی مہاجرقومی موومنٹ وہ واحد جماعت ہے جو کراچی کے عوام کے مسائل اور پاکستان کو درپیش بیرونی خطرات کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے۔ عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں شمشاد خان غوری کہاکہ کراچی کے عوام اس حقیقت کو اچھی طرح جان چکے ہیں کہ متحدہ دہشتگردی میں فرعونیت کی ساری حدیں پار کرچکی ہے عوام طویل عرصے سے متحدہ یزیدیت کا شکار ہیں، شہر کے عوام حالیہ آپریشن سے پر امیدہیں کہ شہر سے اس دہشت گرد جماعت اور اس کے فرعون صفت کارندوں کا خاتمہ عنقریب ہوگا اور شہر ایک بار پھر امن وسکوں کا گہوارہ بننے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں محرم الحرام کے پہلے 10 روز میں درجنوں افراد کو قتل کیاجا چکاہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے عوام پوچھتے ہیں کہ شہر میں موت کا کھیل کب تک یونہی کھیلا جاتا رہے گا آخر شہر کی فضا سے بارود کی بو کب تک آتی رہے گی کیا کراچی میں جاری اس سست رفتار آپریشن سے کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن پائیگاحکومت جواب دے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام شہر کو بچانے اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہوکر دہشت گرد جماعت کاسا منا کریں عوام اس مقصد کے حصول کے لیئے چیئرمین آفاق احمد کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں تاکہ بامقصد جدوجہد میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses