نونہالوں کے عالمی دن کو منانے کا اصل مقاصدان کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے ہر سطح پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے،ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید نے کہا ہے کہ نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے ہر سطح پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عالمی دن منانے کے اصل مقاصد حاصل ہوسکیں۔انہوں نے یہ بات ورلڈ چلڈرن ڈے کے موقع پر فیصل آباد آرٹ کونسل،محکمہ تعلیم،لائلپورڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،سرینا انوائرمنیٹل اینڈایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام(سیڈ)،چائلد رائٹس کمیٹی(سپارک) اور مختلف این جی اوز کے اشتراک سے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہی۔رکن قومی اسمبلی بیگم خالدہ منصور،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹ کونسل طارق جاوید،این جی اوز کے نمائندگان،اساتذہ اور مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے ننھے منھے بچوں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کومعاشرے میں متعارف کرانے سے قبل انہیں اخلاقیات کادرس دینے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم وتربیت اورصحت کاخصوصی خیال رکھیں تاکہ وہ کسی سطح پر احساس محروم کاشکار نہ ہوں۔انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے سکولوں میں داخلہ،انہیں صحت اور کھیلوں کی معیاری سہولیات فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔کمشنر نے تنظیم اللسان کے سماعت سے محروم بچوں کی پروفارمنس پرادارہ کی اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔رکن قومی اسمبلی بیگم خالدہ منصور نے کہا کہ آج کے دن ہمیں بچوں اور بچیوں سے جبری کام کاج کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خاتمہ کا عہد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں سے مزدوری دراصل ان کے حقوق سے دوری کا سبب بنتی ہے جو کہ والدین سمیت ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مستقبل کے معماروں کوتعلیم،صحت اور کھیلوں کی وسیع سہولیات فراہم کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے اس سلسلہ میں متعدد اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں ۔قبل ازیں ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید،ایم این اے بیگم خالدہ منصور ودیگر نے مختلف سکولوں کے بچوں کی طرف سے دن کی مناسبت سے تیار کی گئی پینٹنگز دیکھیں اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی داددی۔این جی اوز کے نمائندگان نے اپنی اپنی تنظیموں کی طرف سے بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کاذکرکیا۔بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا جبکہ پینٹنگز نمائش کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کے علاوہ مختلف کوئز مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔اس موقع پر ننھے بچوں نے قومی وملی ترانے،نظمیں،تقاریر،دعا،ٹیبلو اور دیگر رنگارنگ پروگرامز پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔

0 comments

Write Down Your Responses