مقامی صحافی کیساتھ جو پر تشدد رویہ اختیار کیا تھا پر صحافیوں سے معذرت کرتے ہیں : راؤ جاوید اقبال

بہاول پور (ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن ) مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنماء جماعت اہل سنت راؤ جاوید اقبال اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء مولانا شفقت الرحمن نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ڈی سی او چوک بہاول پور میں راولپنڈی سانحہ کیخلاف احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین نے مقامی صحافی کیساتھ جو پر تشدد رویہ اختیار کیا تھا پر صحافیوں سے معذرت کرتے ہیں جبکہ شرکاء ریلی کے مقررین نے اپنی تقاریر کے دوران میڈیا کیخلاف جو الفاظ استعمال کئے انکا تعلق مقامی صحافیوں کی مذمت کرنا ہرگز نہ تھا بلکہ یہ ان اداروں کے مالکان کیخلاف ہیں جو خبروں کی اشاعت کے وقت ایک مخصوص طرز عمل اختیار کرتے ہوئے جانبداری کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ان رہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سانحہ راولپنڈی کے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے جبکہ حکومت حسب روایت انکوائری کمیٹی بنا کر معاملات کو کھٹائی میں ڈال رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سالوں گذر جاتے ہیں ہر بار نیا محرم آ جاتا ہے مگر ان کمیٹیوں کے نتائج سامنے نہیں آتے ۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پر اپنا دباؤ بڑھائیں تاکہ سانحہ راولپنڈی کیلئے بنائی جانیوالی انکوائری کمیٹی کے نتائج جلد عوام کے سامنے آ سکیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیگر مقررین نے کہا کہ ایران شعیت کیلئے آئیڈیل سٹیٹ ہے جب وہاں محرم آتا ہے تو تمام رسومات چار دیواری کے اندر ہوتی ہیں تو پھر پاکستان میں محرم کے دس دن تک ایک کریک ڈاؤن کی صورتحال سے عوام کو پریشان کیا جاتا ہے ‘ ہماری مجلس شوریٰ کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں لاہور میں اری ہے جسکے فیصلے کے بعد ہم چالیسویں کا جلوس پورے ملک میں کہیں پر بھی نہیں نکلنے دینگے جبکہ جمعتہ المبارک ہم مرکزی قیادت کی ہدایت پر بہاول پور کی شای مسجد ؍ جامع مسجد الصادق تا فرید گیٹ ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالیں گے ۔ پریس کانفرنس میں بہاول پور پولیس اور انتظامیہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ جب محرم سے قبل امن کمیٹیوں میں ضرورت پڑتی ہے تو ہمارے قائدین کو ساتھ ساتھ لئے پھرتے ہیں جبکہ وہ کسی جلسہ یا ریلی سے اپنے طور پر خطاب کر بیٹھیں تو پھر ان کے خلاف دفعہ 144اور فورتھ شیڈول ہونے کے الزامات لگا کر مقدمات درج کر لئے جاتے ہیں لہٰذا گذشتہ ریلی کے دوران قائم کئے مقدمات کو فوری خارج کیا ۔ اس موقع پر سنی علماء کونسل بہاول پور کے قیام کا بھی اعلان کیا جسکے صدر مفتی ارشاد احمد جبکہ مجلس عاملہ کے اراکین میں مولانا محمد اسحق ساقی ‘ مولانا صہیب احمد ‘ مولانا عابد فاروقی ‘ قاری غلام مصطفی شاہد ‘ قاری مشتاق احمد ‘ مولانا شکیل احمد ‘ مفتی افتخار احمد اور مولانا عبدالرزاق کے نام شامل ہیں ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses