وزیراعلی پنجاب کی جعلی انسپکشن ٹیم نے شریف شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی

بہاول پور (ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن ) وزیراعلی پنجاب کی جعلی انسپکشن ٹیم نے شریف شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی پرائیویٹ ہسپتالوں اورمیڈیکل سٹوروں سے لاکھوں روپے روزانہ بھتہ وصولی کاسلسلہ شروع مافیا سے تنگ شہری نے عدالت میں رٹ دائر کردی تفصیل کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقوں میں وزیراعلی پنجاب کی جعلی انسپکشن ٹیم کے کارندوں عبدالمجید چنٹر‘ اقبال قریشی ‘ جعلی ڈاکٹرمحمدحسین چشتی اوردیگر نے شہریوں کولوٹنامعمول بنارکھاہے بتایاگیاہے کہ مذکورہ ٹیم میں ایک شخص چیئرمین انسپکشن ٹیم دوڈاکٹر اوردوصحافی بن جاتے ہیں اورمیڈیکل سٹوروں اورنجی ہسپتالوں کی فلم بناناشروع کردیتے ہیں اس دوران ای ڈی اوصحت کوفوری فون پربلانے کی دھمکی دیتے ہیں اس طرح انہیں بلیک میل کرکے فی کس30 سے50 ہزار روپے بٹورلیتے ہیں مذکورہ بالاگینگ تقریباایک ماہ سے لوٹ مارمچائے ہوئے ہیں جس پر خفیہ ایجنسیاں محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہری عبدالغفور نے مذکوربالاگینگ کیخلاف لوٹ مار اور ہراساں کرنے بارے عدالت میں رٹ دائر کردی ہے سماجی حلقوں چوہدری سعیداختر‘ زاہد ارشاد‘ شوکت علی‘ لال خان‘ محمداصغر‘ زبیرشوکت اوردیگرنے وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

0 comments

Write Down Your Responses