حضرت حسین گلشنِ نبوی کے عظیم پھول ہیں جس کے دل میں محبتِ حسین نہیں وہ سچامومن نہیں ہوسکتااصحابِ رسول واہلبیتؓآپس میں شیروشکر تھے کفار کے مقابلے میں سخت تھے

مانسہرہ(پ ر)حضرت حسین گلشنِ نبوی کے عظیم پھول ہیں جس کے دل میں محبتِ حسین نہیں وہ سچامومن نہیں ہوسکتااصحابِ رسول واہلبیتؓآپس میں شیروشکر تھے کفار کے مقابلے میں سخت تھے
حسین بن علی نواسہ کونبی پاک ﷺ نے دنیامیں ہی جنت کاٹکٹ دے دیا تھا اور یہ اعلان اپنی پاک زبان سے خود نبی پاک ﷺ نے سنایا کہ حسین جنتی جوانوں کاسردار ہے ان خیالات کا اظہارمولانامحمدطارق نعمان گڑنگی نے جامع مسجدخالدبن ولیدبستی جلال خان فیض ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ کے باپ جیساکسی کاباپ نہیں ان کی ماں جیسی کسی کی ماں نہیں،ان کے بھائی جیساکسی کابھائی نہیں،ان کی چچاجیساکسی کاچچانہیں،انکی خالہ جیسی کسی کی خالہ نہیں۔حتیٰ کہ ان کے ناناجیساکسی کانانا نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک دن کے لیے ان کی شہادت پہ ماتم کرنا درست نہیں بلکہ ان کے کردار وافکار کواپنانے کی ضرورت ہے

0 comments

Write Down Your Responses