شہد اء کر بلاکی شہادت پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے: باوا ایوب

سرگودھا(ڈپٹی انوسٹی گیشن انچارج سیل چوہدری رحمان) شہد اء کر بلاکی شہادت پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے نواسہ رسول حضرت اما م حسین نے میدان کر بلا میں پورے کنبہ کی شہادت دیکر دین مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو جلا بخشی اور ظالم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا ۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما باوا ایوب نے میڈیا وژن نیٹ ورک نیوز ایجنسی کے ڈپٹی انوسٹی گیشن انچارج چوہدری رحمان سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہداء کر بلا کی عظیم شہادت سے پوری کائنات میں غم والم برپا ہے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے رواداری اور بھائی چار کو فروغ دیکر ہم مملکت پاکستان کو امن گہوارہ بنا سکتے ہیں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضابرقرار رکھتے کیلئے علمائے کرام سمیت تمام طبقات اپنا اپنا کر دار ادا کر یں موجود ہ حالات میں وطن عزیز کسی محاذآرائی اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسیننے ظالم سے سمجھوتار نہ کرنے درس دیا ہے حضرت امام حسین امن سلامتی بھائی چارے محبت کے رجل عظیم تھے جبکہ تزتد بدی دہشت گردی ظلم اور استحصال نمایندہ تھا ظلم جبر اور استحصال کیخلاف سر اٹھانے اور حق کی سر بلندی کیلئے سر کٹوانے والے ہر انسان دوست کااما م حضرت امام حسین ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses