بیشتر ممالک صوبوں کی بنیاد پر ترقی کے اہداف پورے کر رہے ہیں ۔

بہاول پور (ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن ) بیشتر ممالک صوبوں کی بنیاد پر ترقی کے اہداف پورے کر رہے ہیں ۔ ایوب خان یحیےٰ اور ضیاء کے غیر آئینی اقدام سندھ طاس معاہدہ ،سقوط بہاولپور صوبہ و مشرقی پاکستان جیسے فیصلوں کی توثیق کرنیوالوں کو بھی عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ہائی کورٹ بار کے ممبر و متحدہ محاذ بہاولپور لائرز ونگ کے مرکزی رہنماء محمد عباس گوندل ایڈووکیٹ نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا دنیا کے بیشتر ممالک صوبوں کی بنیاد پر ترقی اور خوشحالی کے اہداف پورے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا 1970ء سے سول حکومتوں نے 5ڈویژن 29اضلاع اور 30سے زائد تحصیلیں بنائیں لیکن قیام پاکستا ن سے لیکر اب تک بہاولپور ایک ڈویژن اور 3اضلاع ہی رہے ۔ محمد عباس گوندل نے کہا 1960ء میں سندھ طاس معاہدہ کے بعد بھارت ،پاکستان میں بہنے والے دریاؤں پرڈیمزاور بیراج تعمیر کر چکا ہے وہ بہاولپور سمیت ملک کی لاکھوں ایکڑ اراضی کو بنجر بنا کر معاشی ،اقتصادی ،تجارتی اور زرعی ناکہ بندی میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا آئین کی حدود توڑ کر سندھ طاس معاہدہ بہاولپور صوبے کا انضمام اور سقوط مشرقی پاکستان کے مرتکب آمر و سول سیاستدانوں کو بھی عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ۔انہوں نے زور دیکر کہا قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد ملک کو محمد علی درانی جیسے مخلص قائد کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری ، سید عبدالرشید دیوان ،جان محمد چوہان ، ملک لطیف کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

0 comments

Write Down Your Responses