ہاتف ویلفیئر سوسائٹی نامی این۔ جی۔ اونے اپنی مدد آپ کے تحت خود رو جھاڑیوں کو تلف کرنے کا کام شروع کردیا

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) ہارون آباد کا قدیم ومرکزی قبرستان کی ناقص صورتحال کی خبر میڈیا پر نشر ہونے پرہاتف ویلفیئر سوسائٹی نامی این۔ جی۔ اونے اپنی مدد آپ کے تحت خود رو جھاڑیوں کو تلف کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔کچھ عرصے مقامی انتظامیہ کے حکام کی غفلت کے باعث سے ہارون آباد کے قدیم قبرستان میں خود رو پیدا ہونے والی جھاڑیوں نے قدرتی جنگل کی صورت اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبروں پر جانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے باعث عام شہریوں کو اپنے پیاروں کی آخری آرام گاہوں کو ڈھونڈنے اور فاتحہ خوانی کرنے پر شدید دشواری پیش آتی تھی ۔شہریوں ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔ یاد رہے کہ قبرستان میں ایک صوفی بزرگ کا دربار سمیت درجنوں دوکانیں ہیں جن کی سالانہ لاکھوں روپے کی آمدنی محکمہ اوقاف کو وصول کر رہی ہے 

0 comments

Write Down Your Responses