سوناکشی سنہا نے کہا کہ مجھے چھوٹے قد کے لڑکے بالکل پسند نہیں میں اپنے لیے ایسے دراز قد اور اچھی حس مزاح رکھنے والے لڑکے کو پسند کروں گی

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم) بالی ووڈ  کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کی خواہشات بھی دبنگ نکلیں موصوفہ کہتی ہیں اپنے لئے کسی چھوٹے قد والے نہیں بلکہ دراز قد جیون ساتھی کو منتخب کریں گی۔
اپنی نئی فلم ’’آر راجکمار‘‘کی تشہیری تقریب  کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ مجھے چھوٹے قد کے لڑکے بالکل پسند نہیں میں اپنے لیے ایسے دراز قد اور اچھی حس مزاح  رکھنے والے لڑکے کو پسند کروں گی جو ذہین ہو اور جس کے ساتھ بات کرکے مزہ آئے اس کے ساتھ اس کا جاذب نظربھی ہونا ضروری ہے۔
فلم ’’آر۔۔۔راجکمار‘‘ میں ان کے ساتھ شاہد کپور ہیں ہیروکا کردار ادا کررہے ہیں جس کے متعلق  سوناکشی کا کہنا تھا کہ شاہد کی  ناکامی کے باوجود ان کی مارکیٹ ویلیو پر کوئی اثر نہیں پڑا،شائقین انہیں پسند کرتے ہیں۔ اور اس فلم کے بارے میں ہم دونوں ہی پر امید ہیں جب کہ فلموں میں بولڈ مناظر سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں بکنی ہیروئن نہیں اور مجھے بولڈ مناظرپکچرائز کرانا بالکل پسند نہیں، ایسے مناظرکبھی بھی پکچرائز نہیں کراؤں گی ۔

0 comments

Write Down Your Responses