بہاول پوریونین آف جرنلٹس کا یوم شہداء صحافت کے حوالہ سے اجلاس کاانعقاد

بہاول پور (ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن ) بہاول پوریونین آف جرنلٹس کا یوم شہداء صحافت کے حوالہ سے اجلاس کاانعقاد اجلاس کی صدارت سینئر صحافی اے مجیدگل نے کی اجلاس میں پی ایف یوجے کے نائب صدر محمدامین عباسی ،بہاول پوریونین آف جرنلٹس کے نائب صدر امین باسط ،تنویرحسن ، جوائنٹ سیکریٹری راشدعزیزہاشمی ،خازن امجداعوان ، عمران رضوی ، اکرم ناصر ، عمران بھنڈر، حفیظ منصوری ، راناعرفان ، محمدعرفان ، آصف کبیر ودیگرنے شرکت کی اجلاس میں ان شہید صحافیوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیاجوکہ پیشہ ورانہ صحافتی زمہ داریوں کوادا کرتے ہوئے شہیدکردیئے گئے اس موقع پرمقررین نے کہاکہ شہیدہونے والے صحافی صحافت کے ماتھے کاجھومر ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھرمیں شہیدہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اجلاس میں ایک قراردادبھی پیش کی گئی جس میں تشویش کااظہار کیاگیاکہ گذشتہ روز مذہبی جماعتوں کے احتجاج میں صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیاگیا بعدازاں ملک بھر میں جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کی لئے احتجاج کیاگیا ۔

0 comments

Write Down Your Responses