عاشورہ محرم کے موقع پرسرگودہاڈویژن میں امن امان کی صورتحال مثالی رہی۔کمشنرسرگودہاڈویژن اقبال محمدچوہان

سر گو دھا (انچارج انویسٹی گیشن سیل ) عاشورہ محرم کے موقع پرسرگودہاڈویژن میں امن امان کی صورتحال مثالی رہی جس پرقانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ مذہبی تنظیمیں اوردیگرادارے مبارکبادکے مستحق ہیں۔کمشنرسرگودہاڈویژن اقبال محمدچوہان نے عاشور ہ محرم کے دوران ڈویژن بھرکی ضلعی انتظامیہ ،پولیس اورمذہبی تنظیموں کے غیرمعمولی تعاون پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ امن وامان حکومت اورانتظامیہ کی اولین ترجیح تھی جس کیلئے پنجاب بھرکی طرح سرگودہاڈویژن میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔عاشور ہ محرم کے آغازسے قبل اوراس دوران علماء کرام کواعتمادمیں لینے کیلئے ڈویژن ضلع تحصیل اورتھانہ سطح پراجلاس کئے گئے۔جلوس کے راستوں اورمجالس کے مقامات کاانتظامیہ اورپولیس نے موقع پرجاکرجائزہ لیا۔اس طرح مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور تنظیموں کے مابین مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ مذہبی تنظیموں نے آپس میں برادرانہ ماحول کو تقویت دیکر امن کی کوششوں کو کامیاب بناکر جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیا ۔ کمشنر ،آرپی او،ڈی سی او اور ڈی پی او نے نویں اور دسویں محرم کے روز سرگودہا شہر کے جلوس کے راستوں کا خود جائزہ لیا اور سیکورٹی اداروں کو خصوصی ہدایات دیں ۔ ڈی سی او طارق محمود او ر ڈی پی او راجہ بشارت محمود جلوس کے ساتھ ساتھ رہے جس سے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کے حوصلے بلند رہے اور وہ پوری جانفشانی سے ڈیوٹی دیتے رہے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او نے محر م جلوسو ں کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے پولیس ،شہری دفاع ،ایمر جنسی 1122،سکاؤٹس،محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی فرض شناسی پر انہیں شاباش دی ڈی سی او نے اس موقع پر ایم این اے چوہدری حامد حمید ،تنظیم شہری دفاع کے چیف وارڈن محمد عرفان بٹ ،ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ،ایمر جنسی 1122کے سٹاف ، سی ڈی آفیسر ظفر بھٹی ،شہریوں کی طرف سے راؤ ظفر اقبال ، خالد اقبال مسرت ،بابر بٹ ، اے ڈی سی ڈاکٹر فاروق منظور ، ٹی ایم او رانا جمیل اختر ، ڈی ایس پی ٹریفک فیاض احمد ہنجرا،انسپکٹر مظہر احمد کھرل ،ڈی ایس پی چوہدری عاشق ، ڈی ایس پی رانا غلام مرتضے اور دیگر اداروں کے بھر پور تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انکی انتھک محنت اور حفاظتی انتظامات کے نتیجے میں عاشورہ محرم کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا اور سماج دشمن عناصر کے حوصلے پست ہوئے ۔ انہوں نے مذہبی تنظیموں ، علمائے کرام ، شہریوں ، تاجروں اور میڈیا کے تعاون پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور ضلع کے امن سے ہی ملک کی بقا و سلامتی اور استحکام وابستہ ہے۔ اس موقع پر ممتاز سماجی راہنما خالد اقبال مسرت نے کہا کہ ڈی سی او ،ڈی پی او کی طرف سے قیام امن کیلئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کے علاوہ مختلف مذہبی تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی کی فضاء پیدا کر کے ضلع کے امن کیلئے کوششیں کرنے پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے عاشورہ محرم کے دوران شہریوں اور علمائے کرام تعاون پر بھی انکا شکریہ ادا کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses