ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں محب وطن ہیں اورملک کی تعمیروترقی اورخوشحالی و امن کیلئے اور دہشتگردی کے خلاف متحدہے

بہاول پور ( ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل) شعاع ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان (بہاول پور) کی ترجمان مس ثناء حبیب اور مس فرحانہ نے کہا ہے کہ ہمارے قومی سیاستدان اپنے بیانات ملکی سلامتی کو مدنظررکھتے ہوئے قومی مفاد پر دینے چاہئے کیونکہ ملک دشمن قوتیں ہماری کمزوریوں کی تلاش میں ہیں اور وہ ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر ہمیں آپس میں لڑاکر تقسیم کرناچاہتے ہیں اور وہ اسلام دشمن کئی اسلامی ملکوں میں ایسابراکھیل کھیل کر انکو تقسیم کرچکاہے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں محب وطن ہیں اورملک کی تعمیروترقی اورخوشحالی و امن کیلئے اور دہشتگردی کے خلاف متحدہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی حفاظت میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان ملک پر قربان کرکے ملک کو نئی زندگی دی ہے اور جوغازی ہیں وہ پاک دھرتی کے ماتھے کے جھومرہیں اور پوری قوم دفاع وطن کیلئے پاک فوج کیساتھ کے ٹو کے پہاڑ سے بھی زیادہ مضبوط دیوار بنائے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورجب ہمارے جوان سخت سردی وگرمی،آندھی وطوفان و برفباری میں پہاڑی و صحرائی ومیدانی علاقوں میں رات کے وقت ملک سے وفاداری نبھاتے ہوئے اپنی جان وچین وسکون ملک پرقربان کرکے جاگ کرڈیوٹی دیتی ہے تو تب ہم سکون سے سوتے ہیں اور پاک فوج ملک وملت کی محسن ہیں

0 comments

Write Down Your Responses