حکومت انتخابات میں دھاندلی کرانے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکی ہے: چوہدری شوکت محمود بسرا ء

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری شوکت محمود بسرا ء نے گزشتہ روز ہارون آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن صوبائی ملازمین کی نگرانی میں کرائے جانے کے حکومتی سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کرائے جانے کے حکومتی عمل سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کرانے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکی ہے جس سے ملک میں دھاندلی کلچر اور دھونس ازم کو فروغ ملے گا ۔لیکن اس کے باوجود پیپلزپارٹی میدان خالی نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار کے آ خری دنوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا جو میگا پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا وہ ایم این اے محمد اعجازالحق اور ان کے ایم پی اے کی نا اہلی کی وجہ گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے جو علاقہ کی بدقسمتی ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses