یوم عاشورہ کے موقع پر امن کو یقینی بنانے کیلئے علمائے کرام اور امن کمیٹی نے مثالی کردار ادا کیا ہے : ڈی سی خالد سلیم

لودھراں (انویسٹی گیشن ٹیم )ڈی سی خالد سلیم نے کہاہے کہ یوم عاشورہ کے موقع پر امن کو یقینی بنانے کیلئے علمائے کرام اور امن کمیٹی نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آ ج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں عبدالرحمان خان کانجو ایم این اے، سلطان جہانگیر بھٹہ ایم پی اے، سابق نائب ضلعی نائب ناظم نذیر خان بلوچ، ڈی پی او ڈاکٹر انعام وحید خان، ڈی او سی جاوید اشتیاق، ایڈیشنل کلکٹر سید واجد علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ز ، امن کمیٹی کے ممبران مولانا محمد میاں ، محمد اسلم حماد، نواب عمر حیات، خواجہ عبید الرحمن، راؤ عابد علی صدر پریس کلب دنیا پور، شیخ افتخارالدین تاری، سید مرتضیٰ شاہ اور دیگر ممبران وافسران موجود تھے۔ ڈی سی اونے کمیٹی کے ممبران کا انتظامیہ سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ عبدالرحمان خان کانجو ایم این اے نے کہا کہ علمائے کرام ذاتی اختلافات کو مسالک کے اختلافات میں تبدیل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایل تشیع حضرات نے مجالس اور جلوسوں کے اوقات کی پابندی کرکے مثالی پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا۔ مولانا محمد میاں نے کہا کہ امن کمیٹی کے ماہانہ اجلا س کو یقینی بنایا جائے کیونکہ اس فورم پر علمائے کرام کے مسائل زیر بحث آتے ہیں اور مسائل حل کیئے جاتے ہیں۔ اجلاس میں خواجہ عبیدالرحمن نے کہا کہ ضلع ہمارا گھر ہے۔ امن کا ہمارا اخلاقی ملی دینی فریضہ ہے۔ اجلاس میں منہاج القرآن نے صدر اسلم حماد ، عبدالرحمان عرف چھوٹے بھائی، شیخ افتخارالدین تاری، سلطان جہانگیر بھٹہ اور سید مرتضیٰ شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کے امن کیلئے ہمہ وقت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

0 comments

Write Down Your Responses