حصول علم میں عوامی کتب خانے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں

بہاول پور (ڈسٹر کٹ انچارج انویسٹی گیشن انچارج ) حصول علم میں عوامی کتب خانے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو کتب خانوں کی طرف راغب کرنا چاہئے تاکہ وہ حصول علم کے اس ماخذ سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ یہ بات ڈاکٹر اسلام صدیق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکولز نے سنٹرل لائبریری بہاول پور میں چیف لائبریرین رانا جاوید اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے گذشتہ روز EDOایجوکیشن اور دیگر تعلیمی افسران کے ہمراہ سنٹرل لائبریری کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام تعلیم میں لائبریریوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر بہت کم زور دیا گیا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سکول اور لائبریری باہمی اشتراک عمل سے نظام تعلیم کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں لائبریریاں علم کے فروغ میں روایتی تعلیمی اداروں سے بڑھ کر مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل لائبریری ریگستان میں ایک نخلستان کی مانند نظر آتی ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses