گندم کی فصل سے بھرپور پیداوار لینے کے لئے بروقت بجائی اور فاسفورسی کھادوں کا استعمال ناگزیر ہے۔ : ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت بہاول پور محمد عرفان چیمہ

بہاول پور ( ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل) ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت بہاول پور محمد عرفان چیمہ نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ گندم کی فصل سے بھرپور پیداوار لینے کے لئے بروقت بجائی اور فاسفورسی کھادوں کا استعمال ناگزیر ہے۔ وہ موضع سلطان آرائیں میں ملک محبوب کے ڈیرے پر منعقدہ کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے زمینداروں پر زور دیا کہ نومبر میں گندم کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ فصل بھرپور جھاڑ دے۔ انہوں نے سفارش کی کہ زمیندار محکمہ زراعت (توسیع)کی سیڈ گریڈر کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور گندم کا گریڈ ڈ بیج استعمال کریں اور بہتر اگاؤ کے لئے ڈرل کاشت کو فروغ دیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت محمد عرفان چیمہ نے کہا کہ زمیندار جدیدزرعی ٹیکنالوجی سے آگہی کے لئے محکمہ زراعت (توسیع) سے رابطے بڑھائیں۔ اس موقع پر انہوں نے گندم کی بھرپور پیداوار لینے کے لئے گریڈڈ بیج ، فاسفورسی کھادوں کے استعمال اور ڈرل کاشت کو فروغ دینے کی سفارش کی ۔ اجتماع میں زمینداروں کو کچن گارڈننگ کے متعلق اسسٹنٹ ہارٹیکلچر کے آفیسر ڈاکٹر میاں حفیظ اللہ نے سردیوں کی سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی سے آگہی دی اور کچن گارڈننگ کے فوائد بتائے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت بہاول پور محمد اشفاق اور زراعت آفیسر نورپور طارق جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے

0 comments

Write Down Your Responses