وہاڑی میں کسی بھی مذہبی پروگرام کے علاوہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

وہاڑی(انویسٹی گیشن ٹیم) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر؍ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل وہاڑی جواد اکرم نے محرم الحرام کے پیش نظر محرم کے جلوس ، مجالس ،نماز، عرس تقاریب یا کسی بھی مذہبی پروگرام کے علاوہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع ، قابل اعتراض ،مواد رکھنے ،پھیلانے،چھاپنے، فروخت کرنے اسی قسم کے مواد پر مبنی آڈیو وڈیو سیڈیز کیسٹ فروخت کرنے، رکھنے، قابل اعتراض تقاریر کرنے، نعرے لگانے ،وال چاکنگ کرنے ، ہر قسم کے آتشیں و غیر آتشیں اسلحہ کی نمائش،ساتھ لے کر چلنے ، محرم الحرام کے لائسنس یافتہ یا مجاز اتھارٹی کی طرف سے اجازت یافتہ جلوس عزادری میں روکاوٹ ڈالنے ،جلوسوں کے راستوں پرمکانوں دکانوں یا کسی مقام پر مورچے بنانے اینٹیں، پتھر جمع کرنے ، آذان اور جمعۃ المبارک کے خطبہ کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے

0 comments

Write Down Your Responses