جعلی عامل،عاملہ باجیوں اورجادوٹونہ کرنے والوں نے شہرمیں ڈیرے ڈال لئے

بہاول پور (ڈپٹی ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل) جعلی عامل،عاملہ باجیوں اورجادوٹونہ کرنے والوں نے شہرمیں ڈیرے ڈال لئے ،کالے جادو اورعملیات کے نام پر خواتین اور سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے بٹورنے روزکامعمول بن گیا ضلعی انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی تفصیل کے مطابق بہاول پورشہرمیں جعلی عامل بابوں اورعاملہ باجیوں جادوٹونہ کرنے والوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور سادہ لوح افراد انکاشکارہونے لگے ہیں ٹرسٹ کالونی جنرل بس اسٹینڈ ماڈل ٹاون سے اے بی مہاجرکالونی شاہدرہ نذیرآبادکالونی سمیت پورے شہرمیں مکڑی کے جال کی طرح یہ جادوگر اور جادوگرنیاں پھیل چکی ہیں انکی اکثریت تعلیم اورقانون سے بے بہرہ ہے اورانکی غیرشرعی اورغیراسلامی حرکتیں جن میں ناپاک ہوکرعمل کرنا قبرستان میں جاکر برہنہ ہوکر عمل کرنا الو چمگادڑ کے ناخن اورخون سے عمل کرنا اورقبرستانوں سے انسانی ہڈیاں نکال کر ان پرجادوٹونہ کرنااوراسکے عوض اپنے گاہکوں سے لاکھوں روپے بٹوررہے ہیں اورقبرستانوں سے انسانی ہڈیوں کی خریدوفروخت کاکاروبار بھی کیاجارہاہے شہریوں کامران عزیز ،میاں کامران فیضان بن فضل سجادسندھا سمیت دیگرنے کمشنر بہاول پور ڈی سی او بہاول پور ڈی پی او بہاول پور سے فوری کریک ڈاؤن اوران جعلی عامل بابوں اورعاملہ باجیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کامطالبہ کیاہے 

0 comments

Write Down Your Responses