بلدیاتی انتخابات پارٹی سطح پر ہونے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہو گئی: محمد افضل گل

حاصل پور ( سلمان گل ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن انچارج ) بلدیاتی انتخابات پارٹی سطح پر ہونے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہو گئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلدیاتی انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار محمد افضل گل MPA ، اشفاق رامے، چوہدری تنویر، اشفاق بھٹی کے ساتھ دیگر پاکستان مسلم لیگ (ن) حا صل پور کے رہنما وں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر سے کلین سویپ کرئے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسوں سے ملک کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا مواقع میسر آئے گئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرئے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور صوبائی حکومت نے عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے۔ لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے جبکہ دیگر مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں اور اب بلدیاتی انتخابات کروا کر حکومت عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کی تکمیل کر ہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ایک عزم مسلسل کے ساتھ ان مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔اپنی حب الوطنی اور عوام دوستی کے جذبے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ان مسائل کے حل کے خلاف جنگ ضرور جیتے گی اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک کو در پیش چیلنج سخت فیصلے کے منتظر ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جرات کے ساتھ فیصلے کر رہی ہے

0 comments

Write Down Your Responses