خدمت خلق کے جذبہ کے تحت میدان سیاست میں آئے ہیں: جاویداصغر ڈوگر

وہاڑی(انویسٹی گیشن ٹیم)جاویداصغر ڈوگر نے کہا ہے کہ وہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت میدان سیاست میں آئے ہیں اور عوامی خدمت ہی ان کا اوڑھنا بچھونا ہے ان کا خاندان دن رات لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ نمبر 2چک نمبر 9-11/W.Bکی گجر ، ڈوگر ، جٹ اور سید برادری کے متفقہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری بشیر احمد گوجر ، چوہدری مشتاق ، چوہدری عبدالستار ، چوہدری اسلم ، عبدالقادر ، عبدالحمید ڈوگر ، گلشن ندیم ، ہدایت جٹ ، صادق ڈاہا ، ابراہیم بلوچ اور محمد حسین مراد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور سردار جاوید اصغر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ کامیاب ہوکر اپنے علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے اور اپنے علاقے کو خوبصورت بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے

0 comments

Write Down Your Responses