عاشورہ محرم پر امن طور پر احتتا م پذیر ہوا، سیکورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی طور پر چوکس رہتے ہوئے ڈیوٹیا ں سر انجام دیں

فیصل آباد( سلیم شاہ، چیف انوسٹی گیشن سیل) عاشورہ محرم پر امن طور پر احتتا م پذیر ہوا، سیکورٹی اہلکاروں نے غیر معمولی طور پر چوکس رہتے ہوئے ڈیوٹیا ں سر انجام دیں اس سلسلے میں سیل کئے گئے راستوں کی کڑی نگرانی اور ناکہ بندی پرہرفردکی تلاشی کویقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔ ڈی سی اونورالامین مینگل اور سی پی اوڈاکٹر حیدر اشرف نے مشترکہ طور پر مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ،ستیانہ روڈ اوردیگر علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر سیکورٹی انتظامات کامعائنہ کیا۔انہوں نے سیکورٹی سٹاف کو ہدایت دیں کہ محرم روٹس پرواقع تمام عمارتوں کی چھتوں پر موجود رہ کر صورتحال پر کڑی نظررکھیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے کسی جگہ پر بھی کوئی خلا نہیں ہونا چاہیے اور تمام خدشات کو مدنظررکھتے ہوئے ہرزاویے سے سیکورٹی انتظامات کوفول پروف بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات میں کوتاہی،غفلت یاعدم توجہی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال اور الائیڈ ہسپتال کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز میں تمام ترڈاکٹر،سٹاف ڈیوٹی پر موجود رہا اور ادویات سمیت دیگر انتظامی امور کو چوکس رکھا گیا ۔

0 comments

Write Down Your Responses