فیصل آباد ڈویژن میں عوامی ریلیف اور سماجی ترقی کے شعبہ میں وسیع فوائد کی حامل سکیمیں مکمل کرائی جائیں گی، سیکرٹری ٹو چیف منسٹر ، امداد اﷲ بوسال

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت عوامی ریلیف اور سماجی ترقی کے شعبہ میں وسیع فوائد کی حامل سکیمیں مکمل کرائی جائیں گی جس کے شہر و دیہی آبادیوں کو یکساں ثمرات حاصل ہونگے اور یہ سکیمیں ارکان اسمبلی کی مشاورت و ترجیحات کے تحت منتخب کی جارہی ہیں ۔ یہ بات سیکرٹری ٹو چیف منسٹر پنجاب ( ایمپلیمنٹیشن ) امداد اﷲ بوسال نے ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید کے ہمراہ فیصل آباد ڈویژن میں اس ترقیاتی پیکج کے تحت منتخب کی جانے والی سڑکوں ‘ سیوریج ‘ سپورٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی فائنلائزیشن کے سلسلے میں فیصل آباد ‘ جھنگ ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور اضلاع کی انتظامیہ سے مشاورتی اجلاس کے دوران کہی ۔ سیکرٹری ٹو چیف منسٹر امداد اﷲ بوسال نے کہا ہے کہ منتخب کی گئی ان سکیموں کا مقصد دیرپا اثرات کی حامل علاقہ کی وسیع آبادی کے مفادات کو ترجیح میں رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ منتخب کی گئی سکیموں کے علاوہ علاقائی ضرورت کی دیگر سکیموں کو بھی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور حتمی منظوری کے ان سکیموں پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا ۔ ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اراکین اسمبلی کی آراء و مشاورت سے 23 اہم اور بڑے ترقیاتی منصوبوں ‘ ضلع جھنگ میں آٹھ ترقیاتی سکیمیں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے اضلاع میں چھ چھ ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ڈی سی او نے سکیموں کا جائزہ لیا ہے اور علاقائی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے منصوبے تجویز کئے گئے ہیں جو قابل عمل ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر پذیرائی بھی حاصل کریں گے ۔ اجلاس میں موجود ڈی سی اوز اور دیگر افسران نے اپنے اپنے اضلاع میں منتخب کئے گئے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کی ترقیاتی ضرورت کے حوالے سے مختلف تجاویز اور منصوبوں سے مکمل اتفاق کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فیصل آباد ‘ جھنگ ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے اراکین قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری ‘ رانا محمد افضل خان ‘ میاں عبدالمنان ‘ ڈاکٹر نثار احمد ‘ میاں محمد فاروق ‘ ‘ طلال بدر چوہدری ‘سرفراز بابر ‘ شیخ محمد اکرم ‘ نجم عباس سیال‘ اسد الرحمن ‘ قیصر احمد شیخ ‘ غلام محمد لالی ‘ اراکین صوبائی اسمبلی محمد نواز ملک ‘ رضا نصراﷲ گھمن ‘ راؤ کاشف رحیم ‘ حاجی الیاس انصاری‘ چوہدری افضل ساہی ‘ آزاد علی تبسم ‘ فقیر حسین ڈوگر ‘ شیخ اعجاز احمد ‘ عفت معراج اعوان ‘ میاں طاہر جمیل ‘ رائے عثمان کھرل ‘ میاں اجمل آصف‘ جعفر علی ہوچہ ‘ حاجی خالد سعید ‘ سیف اﷲ گل ‘ نعیم اﷲ گل‘ افتخار خان بلوچ ‘ اعظم چیلہ ‘ عون عباس ‘ خالد غنی ‘ راشدہ یعقوب ‘ نواب خرم عباس سیال ‘ کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی ‘ میاں محمد رفیق ‘ مولانا محمد الیاس چنیوٹی ‘ مولانا رحمت اﷲ و دیگر اراکان اسمبلی کے نمائندوں ‘ ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محمد علی عامر ‘ ڈی سی اوز نور الامین مینگل ( فیصل آباد ) ‘ ڈاکٹر فرح مسعود ( ٹوبہ ) ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شوکت علی ‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل مہر شفقت اﷲ مشتاق اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے ۔

0 comments

Write Down Your Responses