ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر اے چنا کی کورنگی کے بلدیاتی افسران کے ساتھ میٹنگ

کراچی ( ایم وی این نیوز) ڈ پٹی کمشنر کورنگی زبیر اے چنا نے کورنگی کے بلدیاتی افسران سے تعارفی میٹنگ کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج الدین ،ڈائریکٹر 1 لوکل گورنمنٹ یوسف عباسی اورکورنگی کے بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر اے چنا نیکہا کہ جس طر ح آپ لوگ ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں اس موقع پر انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریں انہوں نے تمام محکمہ جاتی افسران کو پاپند کیا کہ وہ اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ کورنگی کی عوام النا س بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہومتعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ کورنگی کی تمام شاہراہوں اور لنک روڈ پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور انڈسٹریل ایریا ،مین شاہراہوں، لنک روڈاور سینٹرل آئی لینڈ کی صفائی ستھرائی کے کام روزآنہ کی بنیادوں پر سر انجام دیئے جائیں

0 comments

Write Down Your Responses