خیرپورٹامیوالی سے جعلی میجر سرکاری لکڑی اور اسلحہ سمیت اپنے ساتھیوں کے ساتھ پکڑا گیا

خیرپورٹامیوالی۔بہاولپور( ڈپٹی ڈسٹرکٹ انچارج سیل ) حساس ادارے کا جعلی میجر سرکاری لکڑی کی ٹرالی اور ناجائز اسلحہ سمیت تھانہ خیرپورٹامیوالی کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیاتھانہ انچارج مک مکا کرنے لگا اور صحافیوں کو ویڈیو فوٹو بنانے سے روک دیا ۔پولیس یزمان بھی ملزم لینے پہنچ گئی۔ملزم چھٹا ہوا بدمعاش اور قبضہ مافیاء ہے جس نے چولستان کی اراضی پر بھی قبضہ جما رکھا ہے۔تفصیل کے مطابق چولستان موضع جنڈاعوان جگائیت پیر میں عرصہ دراز سے مقیم سرکاری اراضی پر قابض جعلی میجر حمزہ نے ات مچارکھی ہے اور بدمعاشوں غنڈہ عناصر کی فوج بھی پال رکھی ہے جس کے پاس ناجائز اسلحہ کی بھرمار ہے چولستانی باشندوں کی زندگی بھی اجیرن بنا رکھی ہے سرکاری ملازم اور پولیس اس کے خوف سے پکڑنے بھی نہیں جاتی حالانکہ تھانہ یزمان میں اس کے خلاف 251/13۔317/13سمیت ایک عورت کے اغوا کا مقدمات بھی درج ہیں ۔مبینہ ملزم جعلی میجر حمزہ آج چولستان سے ٹریکٹر ٹرالی پر سرکاری لکڑی لاد کر اپنے مسلحہ ساتھیوں سمیت فروخت کرنے جارہاتھا کہ میلسی لنک ہائی وے روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کر لیا ٹریکٹر ٹرالی لکڑی اسلحہ اور ایک جیپ بھی قبضہ میں لے لی اس دوران حمزہ نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا میجر بتایا جیسے چار اور ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے حوالات بند کردیا گیا ہے جب میڈیا کی ٹیم تھانہ پہنچی تو تھانہ انچارج نے ملزمان کی ویڈیو اور تصویریں بنانے سے روک دیا اور پتہ چلا کہ ایس ایچ او محمد عمران صدیقی ملزمان سے سازباز کر کے انہیں رہا کرنا چاہتا ہے اس دوران ہی تھانہ یزمان کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے میڈیا کو بتایا کہ حمزہ نامی جعلی میجر ہے جو چارمختلف نوعیت کے مقدمات میں تھانہ یزمان کو بھی مطلوب ہے جس نے چولستان میں دہشت پھیلارکھی ہے اور آئے روز فائرنگ کے واقعات کرنا اس کا معمول ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses