ٹریفک پولیس، شہریوں کوٹریفک قوانین پرعملدرآمدکے بریفنگ،اور وائلیشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر ے گی،چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کوٹریفک قوانین پرعملدرآمدکے سلسلے میں شہر کے اہم چوکوں میں بریفنگ دینے جبکہ وائلیشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ان چوکوں میں ٹریفک وارڈنز250 سی سی پر شہریوں کو بھرپور بریفنگ دے رہے ہیں جس کامقصد شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنا اور حادثات کی روک تھام ہے۔یہ بات چیف ٹریفک آفیسر عمران کشور نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ سرکل سٹی میں چناب کلب چوک، بابر سنیما چوک، جھنگ بازار چوک،کوتوالی چوک اور جناح کالونی چوک کا اتنخاب کیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکل پیپلز کالونی میں سوساں چوک، کوہ نور ریڈیو پاکستان، جھال خانو آنہ اور ڈی ٹائپ چوک جبکہ سرکل سول لائن میں جامع چیشتیہ،ملت چوک،کینال چوک اور زرعی یونیورسٹی چوک میں بریفنگ دو شفٹوں میں صبح سے رات گئے تک دی جا رہی ہے۔اس بریفنگ میں لائن لین کی پابندی ، گدھا گاڑی و دیگر سست رفتار ٹریفک کی ممنوع علاقہ میں ممانعت اور چوک سے دو سو گز تک دور ٹریفک پارک کروانا شامل ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ان اقدام کا مقصد شہر کو مثالی بنانا اور سڑکوں پر ٹریفک خوشگوار ماحول میں چلاناہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے 21 نومبر کو صبح11 بجے فیصل آباد چمبر آف کامرس میں ٹریفک آگہی سیمینار منعقد ہوگاجس کے مہمان خصوصی عمران کشور چیف ٹریفک آفیسر ہو ں گے جبکہ صدر چمبر آف کامرس بطور مہمان اعزاز ہو نگے۔ اس سیمینار کا مقصد شہریوں میں ٹریفک آگہی اور شعور پیدا کرنا ہے جس کے انتظامات سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کر رہاہے۔

0 comments

Write Down Your Responses