ڈی سی او نبیل جاوید اور ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے محرم الحرام کے دوران بہترین منتظمین ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

رحیم یار خان(انچارج انویسٹی گیشن سیل ) صدر تحریک تحفظ مدارس و مساجد پنجاب مولانا محمد اسماعیل جاجروی نے کہا ہے کہ ڈی سی او نبیل جاوید اور ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے محرم الحرام کے دوران بہترین منتظمین ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ میثاق رحیم یار خان کی تقلید پورے پاکستان میں ہونی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات پرگفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ رحیم یار خان سمیت پاکستان بھر میں سکیورٹی کے سنگین خطرات پائے جاتے تھے ہر طرف دہشت گردی اور شرپسندی کے بارہ میں تحفظات پائے جاتے تھے جس کی مثالیں روالپنڈی ، ملتان اور چشتیاں میں ہونے والی شرپسندی کی صورت میں سامنے ہیں لیکن اس مرتبہ ضلعی انتظامیہ اور خصوصاً پولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات ناصرف معیاری تھے بلکہ اگر انہیں غیر معمولی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ایسے سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تو کرنا پڑا لیکن امن کے مقابلہ میں یہ تکالیف معانی نہیں رکھتیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی نبیل جاوید اور ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں جو میثاق جمہوریت بھی ایک مثالی اور تاریخی دستاویز تشکیل دی گئی ہے جو کہ قابل تقلید ہے اسی طرز پر صوبائی اور مرکزی سطح پر بھی اتفاق رائے اور میثاق کی ضرورت ہے اور اس طرح تمام جماعتوں اور اکائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہیے اگر پھر بھی کوئی اس کی خلاف ورزی کرے تو اس کے لئے پھر ڈنڈے کا استعمال کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے بھی خواہاں ہیں کہ تمام مذہبی پروگرام اور تہوار چار دیواری میں ہونے چاہیں تاکہ عوام الناس غیر ضروری پابندیوں سے بچ سکیں اور ہماری غریب ریاست بھاری اخراجات سے بچ سکے ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses