ضلع بہاولپور میں محرم الحرام کا عشرہ خیر وعافیت سے اختتام پذیر۔ضلع بہاولپور کی عوام الناس نے بھرپور تعاون کیا۔ڈی پی او ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک

بہاول پور ( ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل) ضلع بہاولپور میں محرم الحرام کا عشرہ خیر وعافیت سے اختتام پذیر ہوا۔ 10محرم الحرام میں 118 جلوس اور30مجالس ہو ئیں جس میں 2300سے زائد پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ڈی پی او بہاولپورڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے محرم الحرام کے سلسلہ میں تعاون پر انجمن تاجران، امن کمیٹی،علماء کرام،سول سوسائٹی،سی پی ایل سی اور عوام الناس ضلع بہاولپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بہاولپور میں اتحاد بین المسلمین کا بہترین مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ڈی پی او نے مزیدکہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی ربیع الاول میں انجمن تاجران، امن کمیٹی،علماء کرام،سول سوسائٹی،سی پی ایل سی اور عوام الناس ضلع بہاولپوربھرپور تعاون کرے گی۔

0 comments

Write Down Your Responses