محرم الحرام کے سیکورٹی پلان کے لیئے ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ، سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا جائے گا

فیصل آباد (چیف انویسٹی گیشن ) ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے سیکورٹی پلان اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی سی او نور الامین مینگل ‘ سی پی او ڈاکٹر حیدر اشرف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم کی مجالس و جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ کریں کسی کو طے شدہ کے علاوہ دیگر جلوسوں و مجالس کو منعقد کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ حساس و سرکاری تنصیبات کے تحفظ کے لئے سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا جائے ۔اجلاس کے دوران عبادت گاہوں کے حفاظتی امور اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے سے متعلق حکمت عملی بھی طے کی گئی ۔

0 comments

Write Down Your Responses