انسداد پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر پوری ذمہ داری سے انجام دیا جائے: ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم

وہاڑی(انویسٹی گیشن ٹیم) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر پوری ذمہ داری سے انجام دیا جائے اور اس مرض کے مکمل خاتمہ سے قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں 18نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلا س میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد معروف، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالمجید چشتی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اشرف ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر یاسر،ڈی او سوشل ویلفےئررائے اختراظہر ،ڈاکٹر جاوید خالد ، ڈاکٹر فیاض سلیم ، ڈاکٹر نعیم ملہی، ڈاکٹر غلام محی الدین ،ڈاکٹراحمد نواز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن رانا شاہد، پلان پاکستان کے ڈاکٹر ذیشان ، اور ڈی ایس وی محمد اظہر بٹ شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ نواحی ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں پولیو کیس سامنے آنا ضلع وہاڑی کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے ہمیں اب پہلے سے زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسدادپولیو مہم کے دوران اپنی کوششوں کو مزید موثر بناکر سوفیصد بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پولیس کی مدد لی جائے تمام افسران اپنے ماتحت ملازمین کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے بارے سرٹییفیکٹ دینے کے پابند ہوں گے انہو ں نے کہا کہ علمائے کرام جمعۃ المبارک کے خطبوں میں پولیو ویکسین کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی ترغیب دیں۔اجلا س میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد معروف نے بتایا کہ ضلع میں اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ65ہزار104بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے 1192ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں 1000ٹیمیں گھر گھر جاکر 101ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں اور دسپنسریوں جبکہ91ٹیمیں بس ویگن اسٹینڈز، اسٹاپس ، ریلوے اسٹیشن پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دینگی ان کی مانیٹرنگ کے لیے ضلع تحصیل کے علاوہ زونل اور ایریا سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر یاسر نے بتایا کہ اس وقت پورے پاکستان میں پولیو کے60اور صوبہ پنجاب میں 6کیس سامنے آچکے ہیں ۔ضلع وہاڑی سے 71بچوں میں پولیو کی تصدیق کے لیے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے 64 نمونوں کے رزلٹ میں پولیو کا وائرس نہیں پایا گیا 7کا رزلٹ آنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقہ میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم نہ پہنچے یا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائے تو ٹال فری نمبر0800-12012پر مفت کال کے ذریعے اطلاع دیں # 

0 comments

Write Down Your Responses