پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی رحیم یارخان کے صدر میاں محمد عامر شہباز نے کہا ہے کہ شرپسند اور ملک دشمن عناصر ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کراکر پاکستان کو توڑنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں

رحیم یارخان( انویسٹی گیشن انچارج سیل ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی رحیم یارخان کے صدر میاں محمد عامر شہباز نے کہا ہے کہ شرپسند اور ملک دشمن عناصر ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کراکر پاکستان کو توڑنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں۔ سانحہ راولپنڈی ملک دشمن اور شرپسند عناصر کی ناپاک سازشوں کا نتیجہ ہے عوام ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں اور ایسے عناصر کی فوری نشاندہی کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ کے کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ راولپنڈی میں شہید ہونے والے محب الوطنی شہید کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان سے صبر وجمیل کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر سٹی صدر نے خطاب کرتی ہوئے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے وقت بعض عناصر پاکستان کے قیام کی مخالفت کررہے تھے اور وہی ٹولہ نے شرپسند عناصر کو ساتھ ملا کر پاکستان کے وجود کو ختم کرنے کے لئے ملک کے اندر فرقہ واریت کی فضا قائم کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ محب وطن عوام صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے عناصر کی ناپاک سرگرمیوں سے ہوشیار رہیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔

0 comments

Write Down Your Responses