کینال روڈ کے تعمیراتی منصوبے کو بلاتاخیر مکمل کرنے اورتمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ڈی سی او نورالامین مینگل کی سخت ہدایات

فیصل آباد (چیف انویسٹی گیشن ) ڈی سی او نور الامین مینگل نے کینال روڈ کی کشادگی کے تعمیراتی منصوبے کو بلاتاخیر مکمل کرنے کے لئے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں ۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈاٹریکٹر ایف ڈی اے محمد احمد رجوانہ کے ہمراہ کینال روڈ کا معائنہ کیا اور منصور آباد سیوریج ڈسپوزل کی منتقلی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی کشادگی کی تکمیل کے بقیہ تعمیراتی کام میں رکاوٹ بننے والی تمام تر تجاوزات کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو دن کے بعد دوبارہ کینال روڈ کا دورہ کریں گے لہذا رکاوٹوں کو دور کرنے کے سلسلے میں عدم تعمیل کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا ۔ انہوں نے کینال روڈ پر پڑے اضافی و فالتو ملبہ کو فوری اٹھانے اور بہتر صفائی ستھرائی بھی ہدایت کی ۔ بعدازاں ڈی سی او نے باغ جناح میں واقع ایم ڈی پی ایچ اے کے دفتر میں زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ہارٹیکلچر کے طلبا کے گروپ سے ملاقات کی اور ان سے شہر میں گرین بیلٹس ‘ چوکوں ‘ تکونی جگہوں اور دیگر دستیاب تیاریوں میں سلیقے و قرینے سے پودے لگانے کے بارے میں انٹرویو کیا ۔ اس موقع پر ان طلباء کے دو گروپوں کو ستیانہ روڈ اور کچہری روڈ کو فلوریکلچر اور ہارٹیکلچر کے سائنسی اصولوں کے مطابق خوبصورت بنانے کا ٹاسک دیا ۔ ڈی سی او نے کہا کہ وہ فیصل آباد شہر کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کرنے کے لئے مختلف تھیم کے تحت گرین بیلٹس کی ترقی چاہتے ہیں جس کے لئے ماہرین خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ ایم ڈی پی ایچ اے عاشق حسین ڈوگر نے ڈی سی او کو مختلف گرین بیلٹس تزئین و آرائش کے لئے تیار کئے گئے منصوبوں سے آگاہ کیا ۔

0 comments

Write Down Your Responses