پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

سر گو دھا (انچارج انویسٹی گیشن سیل ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کڑانہ پولیس نے محمد طاہر سکنہ چک43 جنوبی سے چرس650 گرام، تھانہ سٹی پولیس نے نذیر سکنہ بستی عید گاہ سے ہیروئن120 گرام برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ہدایت سکنہ چک164 شمالی سے پسٹل ۳۰ بور معہ5 گولیاں، تھانہ کوٹمومن پولیس نے قمر سکنہ چک20 جنوبی سے پسٹل ۳۰ بور معہ12 گولیاں، تھانہ بھیرہ پولیس نے نصر حیات سکنہ نتھیں سے پسٹل ۳۰ بور ، محمد اعجاز سکنہ کوہلیاں سے پسٹل ۳۰ بور معہ10 گولیاں ، تھانہ کڑانہ پولیس نے محمد طاہر دھیڑ سکنہ چک43 جنوبی سے رائفل7mm معہ12 گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses