حاصل پور میں دس محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصربتول سے برآمد ہوکر مقتل گا ہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا

حاصل پور( زبیر ملک انویسٹی گیشن ممبرٹیم)حاصل پور میں دس محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصربتول سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر رواں دواں ہے جس میں سینکڑوں عزاداران شریک ہیں۔ جلوس آج شام نماز مغربین کے وقت مقتل گا ہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد شام غریباں ہوگی۔ جلوس کے تمام راستوں پر عزاداروں کے لیئے لنگر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جلوس میں شرکت کے لیئے آنیوالے عزادار اور دیگر افرادکو سخت چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل کیا گیا،کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں

0 comments

Write Down Your Responses