اغوا ہونے والی شبنم ایک ماہ بعد گھر پہنچ گئی

سانگھڑ( انویسٹی گیشن ٹیم) سانگھڑ کے محلہ شمیر کالونی سے ایک ماہ قبل چار مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والی شبنم ایک ماہ بعد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی شبنم نے اس موقع پر میڈیا کو تبایا کہ چار مسلح افراد نے اس کو بھرے گھر سے اسلحے کے زور پر گھر سے اغوا کرکے لے گئے اور نیاآباد تھانے کی حدود میں پی پی کے بااثر وڈیرے کی اوطاق میں قید کردیا جہاں اس کے ساتھ روزانہ چھ افراد زیادتی کرتے تھے اور اس کو زبان کھولنے یا بھاگنے کی سورت مین قتل کی دھمکیاں دیتے تھے ایک رات اوطاق میں کوئی نہ تھا چوکیدار سو گیا تھا میں نے موقع پاکر فرار کی راہ لی اور پیدل چلتی ہوئی کسی کے گھر میں پناہ لی اور صبح سویرے اپنے گھر پہنچی ہوں شبنم نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اس موقع پر شبنم کی والدہ اور دیگر خواتین نے بھی اعلیٰ احکام سے انصاف کی اپیل کی ہے

0 comments

Write Down Your Responses