وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جان کو خطرہ

لاہور(ایم وی این نیوز) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے باعث وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جان کو بھی خطرہ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خطرات ہیں، حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں جس کے باعث وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز کی زندگی کو بھی خطرات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ فوج اور رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر الرٹ رہے گی۔
پرویز مشرف سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہماری نظر میں پرویز مشرف نے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی ہے، خلاف ورزی کی تحقیقات کےلئے کمیٹی بنادی گئی ہے اگر کمیٹی نے سابق صدر کو مجرم ٹھہرایا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کے لئے معافی کا کوئی دروازہ نہیں ہوگا۔

0 comments

Write Down Your Responses