ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کی ماڈل پولیس اسٹیشن بغدادالجدید میں کھلی کچہری۔

بہاولپور(ڈسٹرکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل)ضلع بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک نے ماڈل پولیس اسٹیشن بغداد الجدید میں کھلی کچہری کے دوران سائلین کی درخواستیں سن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او نے غلام رضا کی درخواست پر ڈی ایس پی یزمان کو معاملہ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دیا۔فیض بخش کی درخواست پرڈی ایس پی خیر پور ٹامیوالی کو فوری کاروائی کرتے ہوئے پراگرس رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔جاوید اختر کی درخواست پر ایس ایچ او نوشہرہ جدید کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے اور پراگرس رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔مقصود بی بی کی درخواست پر ڈی ایس پی سٹی کو احکامات جاری کیے۔فیاض احمد کی درخواست پر ڈی ایس پی صدر کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دیا۔دریں اثناء فریاد نواز،حضور بخش،بیگو ماوئی ،امیر احمد ،سعید احمداور محمد شہباز نے درخواستیں پیش کیں جن کو سن کر ایس ڈی پی اوز /ایس ایچ اوز کو سخت احکامات جاری کیے۔

0 comments

Write Down Your Responses