بجلی چوروں،ناجائز منافع خوروں،جعلی وغیر معیاری ادویات اورعطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پھلوں،سبزیوں،گوشت اور دیگر اشیاء کی دکانوں پر قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والے 62ناجائز منافع خوروں کو56ہزار400روپے جرمانہ عائد کیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر میں23گرانفروشوں کو24ہزار 500روپے،سمندری میں 14دکانداروں کو9ہزار500،سٹی میں 9کو 6ہزار،جڑانوالہ میں 6ناجائز منافع خوروں کو6ہزار،چک جھمرہ میں 7گرانفروشوں کو8ہزار200اورتاندلیانوالہ میں3کو2ہزار200روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ8پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران 3کوپیمانے ناقص ہونے کی بناپر 20ہزارروپے جرمانہ کیا گیا جن میں تحصیل سٹی کے 2پٹرول پمپس کو 15ہزار راورتاندلیانوالہ کے ایک پٹرول پمپ کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈرگ انسپکٹرز کی رپورٹ کاجائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز چک جھمرہ اورجڑانوالہ کو حکم دیا کہ وہ جعلی وغیر معیاری ادویات اورعطائی ڈاکٹروں کے خلاف ڈرگ انسپکٹرزاورمحکمہ صحت کے دیگر افسران کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں اورناقص کارکردگی کی صورت میں ان کے خلاف رپورٹ بھیجی جائے۔دریں اثناء محکمہ صحت کے افسران نے ضلع میں مختلف مقامات پر46عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس اورمیڈیکل سٹورز کوچیک کرتے ہوئے 10کے چالان اور6کوسیل کردیا۔ بجلی چوروں کے خلاف جاری بھرپور مہم کے سلسلے میں فیسکو افسران کی طرف سے گزشتہ روزمجموعی طور پر بجلی کے 1939کنکشنز چیک کئے جن میں 1497گھریلو،240کمرشل،150انڈسٹریزاور52ٹیوب ویل شامل تھے۔بجلی چوری پر 8گھریلو کنکشنز کو 9322یونٹس،58گھریلو ڈیڈکنکشنز کو 34108یونٹس اورایک گھریلو میٹرسلوہونے پرصارفین کو897یونٹس چارج کئے گئے۔

0 comments

Write Down Your Responses